Descrizione
مصری ادیب علاءالاسوانی کے بیسٹ سیلر ناول"عمارتِ یعقوبیاں" نے عرب دنیا میں اپنی سفاک حقیقت نگاری کی وجہ سے خوب خوب ہنگامہ بپا کیا۔ اپنی مقبولیت کا ریکارڈ قایم کرنے والے اس ناول میں نئے مصر کو موضوع بنایا گیا ہے۔ مصر میں آرمنی جماعت کے سربرآوردہ لکھ پتی ہاجوب یعقوبیاں نے ١٩٣٤ء میں شارع سلیمان پاشا پر یورپی کلاسیکی طرز کی ایک دس منزلہ عمارت تعمیر کروائی جس میں اس عہد کے اعلیٰ طبقے کے شرفا، وزرا، سیاستدان، یہودی کروڑ پتی اور غیر ملکی صنعتکار آ کر بس گئے تھے مگر بعد ازاں یہی عمارت ١٩٥٢ء کے مصری انقلاب اور ١٩٦٠ء کے سیاسی انتشار کے بعد تیزی سے بگڑتی ہوئی انسانی صورتِ حال کی علامت بن گئی۔
Dettagli del libro
Formato
Copertina rigida
Pagine
224 pagine
Lingua
Urdu
Pubblicato
gen 1, 2015
Editore
Misaal Publishers, Faisalabad.
Edizioni
43 edizioni